ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں، دشمن بدامنی پھیلانے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں‘ مولانا فضل الرحمن

دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے،ناکام کر نے کیلئے سازشوں کے جال پھیلائے جا رہے ہیں‘ سربراہ جے یو آئی (ف)

جمعرات 30 جون 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں، دشمن بدامنی پھیلانے کے لیے سازشیں کر رہے ہیں ،قرآن کے احکامات پر عمل کر نے سے ہی وطن کے مسائل کا حل ممکن ہے ،اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جوزندگی کے ہر مسئلے کا حل پیش کر تا ہے ،اسلام کے نفاذ کے لیئے جے یو آئی جدو جہد میں مصروف عمل ہے ،وطن عزیز کے ہر بحران کا خاتمہ اسلام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔

وہ یہاں اپنی اقامت گا ہ پر تکمیل قر آن کی بابر کت تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر مولانا محمد شیرانی ،مفتی ابرار احمد ،سید سلمان گیلا نی،مولانا سعید سرور ،مولانا مفتی عبد الشکور ،مفتی زاہد شاہ ،اقبال اعوان،قاری ابراہیم اور دیگر مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اﷲ کی مدد کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

اﷲ کی مدد کے لیے اس احکامات کا نفاذ اور اس پر عمل شرط ہے ۔اسلام اس ملک کا مقد ر ہے ۔اس کے راستے میں کو ئی رکاوٹ عوام قبول نہیں کریں گے ۔دریں اثناء پارٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،سید فضل آغاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں ۔

انہوں نے گذشتہ روزکوئٹہ میں ہونے والی دہشت گر دی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان سازشوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمنوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے ۔وہ ہر صورت میں بدامنی پھیلانے کے لیئے سازشیں کر رہے ہیں ۔ان تمام سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

اس منصوبے کو ناکام کر نے کے لیے سازشوں کے جال پھیلائے جا رہے ہیں ۔وطن عزیز کے ہر شہری کو ان سازشوں پر نظر رکھنی ہو گی اور ان سازشوں کا مقابلہ کر نے کاعزم کر نا ہو گاانہوں نے کہا کہ پا کستان کے ایٹمی پرو گرام کے خلاف کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے ان کی نظر وں میں کسی اور کا نہیں بلکہ پا کستا ن کا ایٹمی پرو گرام کھٹک رہا ہے حالانکہ پا کستان کا یٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیئے اور خطے میں امن کی علامت ہے ۔