برصغیر میں اسلام کی تبلیغ میں اولیاء اور صوفیاء نے اہم کرداراداکیا ،اولیاء کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،آستانوں پر حاضری سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجدکی حضرت بابا شاہ جمال بادشاہ کے دربار پر حاضری کے دوران زائرین سے گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ برصغیر میں اسلام کی تبلیغ میں اولیاء اور صوفیاء نے اہم کرداراداکیا ،اولیاء کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،آستانوں پر حاضری سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد کے نواحی گاؤں کیجناہ شریف میں حضرت بابا شاہ جمال بادشاہ کے دربار پر حاضری کے دوران زائرین سے گفتگو کر رہے تھے ۔

آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے راہنما اور کیجناہ شریف میں بابا شاہ جمال بادشاہ دربار کے گدی نشین حاجی محمد امین کی طرف سے اے پی ایم ایل کی قیادت کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا۔افطاری میں اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد،سینئیر نائب صدر احمد رضا قصوری، نائب صدر سید مصطفیٰ شاہ،آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم،فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد،فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس،پارٹی کے دیگر راہنماؤں، علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ نے اے پی ایم ایل کی مرکزی قیادت کو اپنے درمیان پا کرانتہائی مسرت کا اظہار کیا اور اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کے دور میں ڈاکٹر محمد امجد کی وساطت سے علاقہ میں کروائے گئے ترقیاتی کام یاد کرتے ہوئے تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔بعدازاں ڈاکٹر محمد امجد اور احمد رضا قصوری نے دیگرراہنماؤں سمیت دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کے آستانوں پر حاضری سے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔برصغیر میں اسلام کی تبلیغ میں اولیاء کرام کا کردار خاص طور پر قابل ذکر ہے۔اولیاء اﷲ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہم اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ڈاکٹر محمد امجد نے دربار میں تعمیری کاموں کے لئے فنڈز کا اعلان بھی کیااور ایک بہترین محفل کا اہتمام کرنے پر حاجی محمد امین کی تعریف کی۔حاجی محمد امین نے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ان کے لئے باعث فخر ہے کہ ان کے لیڈر ان کی دعوت پر تشریف لائے۔

متعلقہ عنوان :