کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 6ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 30 جون 2016 19:37

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) کراچی میں ماہ رمضان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،سی ٹی ڈی پولیس نے فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث 6ٹارگٹ کلرز گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے گئے ہیں جو فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ان ملزمان نے رمضان المبارک کے دوران 100افراد کو ٹارگٹ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کا قتل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :