خیبرپختونخوا کے لوگوں نے 1947ء میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا، محمود اچکزئی نے تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا محمود اچکزئی کے بیان پرردعمل کا اظہار

جمعرات 30 جون 2016 19:35

خیبرپختونخوا کے لوگوں نے 1947ء میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا، محمود ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے محمود اچکزئی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے 1947ء میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا، محمود اچکزئی نے تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ محمود اچکزئی کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، خیبرپختونخوا کی عوام اس بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا کے بغیر پاکستان کا تصور کیا جا سکتا ہے،خیبرپختونخوا کے لوگوں نے 1947ء میں پاکستان کے لوگوں کے حق میں فیصلہ دیا، محمود اچکزئی نے تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔