بی آئی ایس پی کا چار اضلع میں بائیومیٹرک پر مبنی ادائیگی کا نظام متعارف

جمعرات 30 جون 2016 19:06

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) بی آئی ایس پی ملک کے چار اضلاع میں بائیومیٹرک پر مبنی ادائیگی کا نظام متعارف کرائے گا، بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کو شفاف طریقہ سے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بی آئی ایس پی عنقریب ملتان، میانوالی ، میر پور خاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں بائیومیٹرک پر مبنی ادائیگی کے نظام کو متعارف کرارہا ہے ۔

اس نظام کے تحت وہ مستحقین مستفید ہوسکیں گے جو سمارٹ کارڈ کے ذریعے اپنی رقوم نکال رہے ہیں تاہم مستحقین کو پیشگی مطلع کیا جاتا ہے کہ مستحقین کو ان اضلاع میں رقوم کی ادائیگی میں تین ہفتے تک کی تاخیر متوقع ہے تاہم، بی آئی ایس پی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان اضلاع کے مستحقین آئندہ ماہ کے وسط تک اس نئے ادائیگی کے نظام سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :