وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کی استنبول میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

جمعرات 30 جون 2016 19:06

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے استنبول میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو مل کر دہشت گردی کی عفریت سے مقابلہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدو اتائیں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں امت مسلمہ کے اتحاد کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :