وفاقی حکومت فوری طور پر اضافی گندم کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے اقدامات کرے‘فلور ملز ایسوسی ایشن

مون سون کی بارشوں ،متوقع سیلاب کے باعث گنجائش سے زائد گندم باعث خراب ،معیار بھی متاثر ہو سکتا ہے ‘افتخار مٹو، عاصم رضا

جمعرات 30 جون 2016 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو اور آواز گروپ کے رہنما عاصم رضا نے کہاہے کہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث گندم کو نقصان پہنچنے سے بچانے کیلئے فوری طور پر اضافی گندم کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ ضرورت کے مطابق گندم کو بہتر طور سے محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔

گنجائش سے زائد گندم شدید بارشوں ا ور متوقع سیلابی پانی کے باعث خراب ہو سکتی ہے ، پانی اور نمی کے باعث گندم کی کوالٹی خراب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے حفظان صحت کے مطابق آٹے کی تیاری ممکن نہیں ۔ خراب اور غیر معیاری گندم سے تیارہ شدہ آٹا بھی انسانی صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے ۔ لہذا وفاقی حکومت فوری طور پر اضافی گندم کو ایکسپورٹ کرنے کے احکامات صادر فرمائے ، پنجاب حکومت کی جانب سے اضافی گندم ،اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو ایک ماہ قبل سمری ارسال کردی گئی ہے تاہم ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر انٹرنیشنل نرخوں پر گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی اجازت دے ،تاکہ اپنی پرانی مارکیٹ افغانستان سمیت دیگر قریبی ریاستوں کو گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :