آسٹریلین ہائی کمشنرکی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ آفس میں سینئر ممبر سلمان صوفی سے ملاقات

سلمان صوفی کی آسٹریلین ہائی کمیشن ماگریٹ ایڈم سن کو ایس ایم یو کے اختراعی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ آسٹریلین ہائی کمشنر کا اظہار دلچسپی ،صوبہ پنجاب کے وویمن پروٹیکشن بل کو تاریخی اقدام قرار دے دیا

جمعرات 30 جون 2016 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء ان آرڈر آفس میں سینئر ممبر سلمان صوفی سے ملاقات کی۔سلمان صوفی نے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن کو ایس ایم یو کے اختراعی منصوبوں سے آگاہ کیا۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے ایس ایم یو کے پراجیکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اورآسٹریلیا کے تعاون کے امکانات پر غور کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے کہا کہ پنجاب وویمن پروٹیکشن بل خواتین کے تحفظ کے لئے تاریخی اقدام ہے۔سلمان صوفی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین پر تشدد کے سدباب کے لئے آسٹریلیا کے پراسیکیوشن نظام سے قانونی نظام سے رہنمائی حاصل کی جائے گی تاکہ انسداد تشدد مراکز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔بعدازاں سینئر ممبر سلمان صوفی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :