ایڈوائزر وفاقی محتسب کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دور،خواتین اسیران اور کم سن قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 جون 2016 18:44

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2016ء) :ایڈوائزر وفاقی محتسب عبدالباسط خاں کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ ‘ وفاقی محستب پاکستان محمد سلیمان فاروقی کی جانب سے خواتین اسیران اور کم سن قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ اصغر منیر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد مدثر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صدف ارشد بھی ان کے ہمراہ تھی ۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر وفاقی محتسب عبدالباسط نے کہا کہ جیلیں ملزمان کا اصلاح خانہ ہوتی ہے جہاں پر سزائیں کاٹنے والے اسیران کی اخلاقی تربیت کی جانی چاہیے تاکہ وہ باہر نکل کر معاشرے کا مفید شہری بن سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر تعلیم کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا ۔ بعد ازاں انہوں نے جیل کے کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کو دیئے جانے والے کھانے کے معیار کی پڑتال کی۔

متعلقہ عنوان :