کوہاٹ ، سیکیورٹی فورسزاور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 23مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 30 جون 2016 18:36

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) کوہاٹ پی اے ایف بیس سے ملحقہ آبادی میں سیکیورٹی فورسزاور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 23مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کاروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف قسم کا ناجائز اسلحہ بھی ملا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس اور پاک فوج کی بھاری نفری نے پی اے ایف بیس سے متصل ڈھیری بانڈہ کے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ٹارگٹڈ گھروں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی مقیم دوافغان باشندوں سمیت 23مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو بندوق،ایک ریپیٹر، تین پستول اور سو سے زائدمختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے۔

سرچ آپریشن کی کاروائی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کے علاوہ متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیاجبکہ آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے مختلف مقامات کی باریک بینی سے تلاشی کا سلسلہ جاری رہااور وہیکل ویریفیکیشن و آئیڈنٹیٹی ویریفیکیشن موبائل سروس کے ذریعے موقع پر مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چھان بین مکمل کرکے کاروائی کی جاتی رہی۔

متعلقہ عنوان :