دبئی؛متحدہ عرب امارات کے ریڈیو1 اور2کی نشریات بند کر دی گئی

جمعرات 30 جون 2016 18:31

دبئی؛متحدہ عرب امارات کے ریڈیو1 اور2کی نشریات بند کر دی گئی

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): گلف نیوز براڈکاسٹنگ کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارا ت کے ریڈیو 1اور ریڈیو2کی نشریات فی الفور بند کی جارہی ہیں۔ ریڈیو 1: 104.1کے نام سے دبئی سے نشریات چلائی جا رہی تھی۔ جبکہ ریڈیو 2کی نشریات دبئی اور ابو ظہبی سے 99.3اور106کے نام سے چلائی جا رہی تھیں۔ ریڈی1کی پریسنٹر شینا نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھاکہ” میں پچھلے دس سال سے ریڈیو 1کے ساتھ گزرے لمحات کو نہیں بھولوں گی۔

(جاری ہے)

ریڈیو 1کو ہمیشہ یاد رکھوں گی“گلف نیوز براڈکاسٹنگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق” ریڈیو 1 اور2کو فوری طور پر بند کیا جارہاہے ۔“ ریڈیو کی نشریات بند کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ گلف نیوز براڈکاسٹنگ مختلف وجوہات کی بنا پر بند کی جا رہی ہیں۔ گلف نیوز براڈکاسٹنگ اپنے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دس سال سے ان ریڈیو 1اور2 کے ساتھ گزارے اور اپنی خدمات پیش کیں۔ گلف نیوز براڈکاسٹنگ نے اس سے زیادہ کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا ہے ۔ریڈیو کی نشریات بند ہونے کے بعد آن لائن بھی تمام سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا کے تمام پیجز بھی بند ہو گئے ہیں.