کویت سٹی: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 9 پاکستانی شہری جاں بحق

جمعرات 30 جون 2016 18:14

کویت سٹی: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 9 پاکستانی شہری جاں بحق

کویت سٹی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء):کویت کےعلاقے فراوانیہ میں رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ 25 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آگ صبح کے وقت گھر میں ہونے والے شارٹ سر کٹ کے باعث لگی ، آگ لگنے کے فوراََ بعد سول ڈیفنس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تھا ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس کے عملے کے مطابق آتشزدگی سے گھر میں دھواں بھر گیا جس کی وجہ سے متعدد افراد دم گھوٹنے سے جاں بحق ہوئے. جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا. مزید یہ کہ جاں بحق ہونے والوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں. تمام افراد کا تعلق پاکستانی شہر میاں چنوں سے بتایا جا رہا ہے. جبکہ دیگر زخمی افراد کا تعلق بھی ایشیائی ملک سے ہی بتایا جا رہا ہے.