Live Updates

افغان مہاجرین کی ہر جگہ پکڑ دھکڑ اور ان کو ہراساں کرنے کی مزمت کرتے ہے ، مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، رحیم داد خان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 30 جون 2016 18:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی صدر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ صوبے میں افغان مہاجرین کی ہر جگہ پکڑ دھکڑ اور ان کو ہراساں کرنے کی مزمت کرتے ہے کیونکہ مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، اسلام میں بھی مہاجرین کے ساتھ صلاح رحمی اور بھر پور مدد کرنے کی تلقین کی گئی ہے جس کے بنا پر پیپلز پارٹی کی تمام ہمدردیاں افغان مہاجرین کے ساتھ اور صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہے کہ افغان مہاجرین کی ہر جگہ پکڑ دھکڑ اور ان کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے مہاجرین بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہمارے صوبے میں رہ رہے ہیں ان کو تمام ہولیات ملے کا حق ہے اور صوبائی حکومت کا فرض ہے صوبائی حکومت کا مہاجرین کے ساتھ سلوک اور دوسرے صوبے کے حوالے کرنا پختون روایات کے منافی اقدام ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا سدیوں پرانا رشتہ ہے روایات ہیں جس کی وجہ سے تاریخی رشتوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے ملک میں مقیم افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کا احترام کرتے ہوئے صوبائی حکومت ان کی پکڑ دھکڑ اور ان کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے مہاجرین ایک معاہدے کے تحت یہاں پر رہ رہے ہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق وہ ہمارے بھائی ہیں صوبائی حکومت امن و امان ،مہنگائی ،بے روزگاری جیسے سنگین ماسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبائی حکومت عوام کے مسائل سے بے خبر اور لاعلم ہے کیونکہ کہ وزراہ ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہے جو کہ صوبے کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات