الیکشن کمیشن آزاد نہیں ،الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،ایسا نظام لائیں گے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، الیکشن کمیشن نے بلے باز کا انتخابی نشان کسی اور رجسٹرڈ پارٹی کو دے کرزیادتی کی ہے،الیکشن کمیشن میں بلے باز کے انتخابی نشان کے حوالے سے پٹیشن دائر کریں گے
تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
جمعرات 30 جون 2016 18:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد نہیں ہے،الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،ایسا نظام لائیں گے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے، الیکشن کمیشن نے بلے باز کا انتخابی نشان کسی اور رجسٹرڈ پارٹی کو دے کرزیادتی کی ہے،الیکشن کمیشن میں بلے باز کے انتخابی نشان کے حوالے سے پٹیشن دائر کریں گے۔
وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سندھ سے الیکشن کمشنرز کیلئے نام بھیج دیئے ہیں،پیپلز پارٹی کی جانب سے ابھی تک نام سامنے نہیں آئے،الیکشن میں دھاندلی سے بچنے کیلئے قابل اور محنتی افسران کی تعیناتی ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونیفائیڈ لاء دستاویز مرتب کی جائے گی جس سے الیکشن کمیشن کی آزادی صلب نہیں ہو گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا ٹینڈر20جولائی جبکہ بائیو میٹرک مشین کا ٹینڈر10 جولائی کو کھلے گا۔
اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نائیکوپ کی تجدید کیلئے آن لائن نظام متعارف کروایا گیا ہے، جس میں پانچ انگلیوں کی تصویر کے ذریعے نائیکوپ مل جاتا ہے،اسی انداز سے ووٹ کا بھی فیصلہ ہونا چاہیے، ایسا نظام لانا چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی اپنے گھروں میں بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کر سکیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.