وزیراعظم کی ہدایت:حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوگرا نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی تھی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے وزارت خزانہ 3ارب کا بوجھ برداشت کرے گی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 جون 2016 18:10

وزیراعظم کی ہدایت:حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2016ء) :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پروفاقی وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم نے عید الفطر پرقوم کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اوگرا نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے4پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رواں ماہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت5روپے38پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے کا بوجھ برداشت کرے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے باعث وزارت خزانہ 3ارب کا بوجھ برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :