وزارت خزانہ کی سٹیٹ بینک کو پنشنرز کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

پنشنرز کو ہر چھ ماہ کے بعد تصدیق کے عمل سے گزارا جائے، تاکہ گھوسٹ پنشنرز کا پتا لگا کر اس کی پنشن فوری بند کی جا سکے، وزارت خزانہ

جمعرات 30 جون 2016 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو پینشنرز کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔اس ضمن میں وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ کئی بینک قوانین پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث پینشنرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک پینشن کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے جبکہ پینشنرز کو ہر چھ ماہ کے بعد تصدیق کے عمل سے گذارا جائے ۔ تاکہ گوسٹ پینشنرز کا پتا لگا کر اس کی پیشن فوری طور پربند کی جا سکے ۔دوسری جانب مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وزارت خزانہ کے دیئے گئے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پینشن کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :