مکہ: طواف کے دوران موبائل فون سے ”سیلفی “ لینے والوں کی وجہ سےعمرہ زائرین کی مشکلات میں اضافہ

جمعرات 30 جون 2016 17:43

مکہ:  طواف کے دوران موبائل فون سے ”سیلفی “ لینے والوں کی وجہ سےعمرہ ..

مکہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): سعودی عرب کے مقامی اخبار نے لکھا ہے کہ عمرہ زائرین کی طرف سے طواف کے دوران موبائل فونز سے ” سیلفیاں “ لینے کی وجہ سے طواف کر نے والے دوسرے عمرہ زائرین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اخبار نے لکھا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے. جبکہ سیلفی لینے والے افراد کی وجہ سے کئی دفعہ عمرہ زائرین کے گرنے اور چوٹ لگنے کے حادثات رونما ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیلفی لینے کے چکر میں بوڑھو ں اور بچوں کو طواف کرنے میں زیادہ مشکل پیش آتی ہےْ۔ایک عمرہ کرنے والے فرد نے بتایا کہ وہ عمرہ ادا کرنے میں مصروف تھا کہ اس سے آگے والے افراد اچانک رک گئے میں سمجھا کہ کوئی گر گیا ہے ۔لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس سے آگے والے افراد خانہ کعبہ کی طرف کھڑے ہوکر سیلفیاں بنا رہے تھے ۔ریاض کے ایک جج نے کہا ہے کہ قرآن ِ پاک میں سورہ الزمرکی آیت نمبر11 کا مفہوم ہے کہ ” عبادات سے توجہ ہٹانے والے کاموں سے منع ہو جاو .“ اسلیئے عمرہ کے دوران اس طرح کے فضول کاموں میں پڑنے کی بجائے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی عبادات کی طرف توجہ دیں۔