کراچی میں رمضان کے دوران بڑے پیمانے پر قتل عام کی منصوبہ بندی کاانکشاف ‘کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 17:32

کراچی میں رمضان کے دوران بڑے پیمانے پر قتل عام کی منصوبہ بندی کاانکشاف ..

کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) کراچی میں رمضان کے دوران بڑے پیمانے پر قتل عام کی منصوبہ بندی کاانکشاف ہوا ہے، کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ، پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق ملزمان نے رمضان میں سو افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں محمدعلی، شیراز، حامد، اسرار اور پرویز شامل ہیں۔ملزمان کراچی میں رمضان کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا یا تھا۔جس کا مقصد فرقہ ورانہ قتل وغارت گری کو ہوا دینا تھا-پولیس حکام کے مطابق ملزمان پہلے بھی فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزموں نے 100 افراد کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ایک سوال کے جواب میںایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے کہا کہ امجد صابری کا قتل فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :