ایف بی آر نے ٹیکس اہدف کوپورا کرنے کے لیے 220 ارب روپے کے ری فنڈ روک لئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 17:20

ایف بی آر نے ٹیکس اہدف کوپورا کرنے کے لیے 220 ارب روپے کے ری فنڈ روک لئے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) مالی سال 2016کے آخری روز ایف بی آر نے ٹیکس اہدف کوپورا کرنے کے لیے 220 ارب روپے کے ری فنڈ روک لئے ہیں۔حکومت نے رواں مالی سال ٹیکس محاصل کا ہدف3104 ارب روپے مقرر کیا تاہم اسے حاصل کرنے میں اربوں روپے کی کمی کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے اس کا توڑ نکالنے کیلئے برآمد کنندگان اور تاجروں کے 220 ارب روپے کے ری فنڈ روک لئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بعض کمپنیوں سے ٹیکس کی ایڈوانس وصولی بھی کر لی گئی۔ایف بی آر کے اس اقدام پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے ان کے کھربوں روپے روک رکھے ہیں جس سے نہ صرف کاروبار بلکہ برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔دوسری جانب ایف بی آر نے29 جون تک2933 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ہے اور اپنے ہدف پورا کرنے کیلئے آج مزید 171 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :