جدہ:سعودی ائر لائینز میں دورانِ پرواز بچے کی پیدائش، ائرلائن کی طرف بچے کے لیئے سے گولڈن نائٹس کا انعام

جمعرات 30 جون 2016 17:19

جدہ:سعودی ائر لائینز میں دورانِ پرواز بچے کی پیدائش، ائرلائن کی طرف ..

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): بدھ کے روزسعودی عرب سے لندن جانے والی سعودی عریبین ائر لائنز کی پرواز میں ایک مسافر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین ائر لائینز کی لندن پرواز میں ایک مسافر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ۔

(جاری ہے)

پیدائش کے عمل میں کیبن کریو نے حصہ لیا ۔ جس پر سعودی عریبین ائر لائنز کی طرف سے کیبن کریو کو انعامات سے نواز نے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جب کہ سعودی عریبین ائر لائنز نے بچے کے لیئے خاص تحفہ گولڈن نائٹس کا اعلان کیا ہے ۔جس میں بچے کو لائف ٹائم فری ٹکٹس،گفٹس، پرواز کے دوران خاص سہولتیں ملیں گی۔