وزیراعظم کا عید الفطر پرقیدیوں کی سزائیں3 مہینے کم کرنے کا اعلان

وزیراعظم نے صدر مملکت کو قیدیوں کی سزائیں 90 روز کم کرنے کی سفارش کردی،سزاؤں میں کمی کا فیصلہ صرف معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں پر لاگو ہوگا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 جون 2016 17:14

وزیراعظم کا عید الفطر پرقیدیوں کی سزائیں3 مہینے کم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے عید الفطر کے پیش نظر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا ہے،سزاؤں میں کمی کا فیصلہ صرف معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں پر لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عید الفطر کے موقع پر معمولی جرائم میں ملوث عمر قید کاٹنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم نے صدر مملکت کو عمر قید کاٹنے والے قیدیوں کی سزائیں 90 روز کم کرنے کی سفارش کردی ہے۔ تاہم وزیراعظم کے اس فیصلے سے فرقہ واریت،دہشت گردی،قتل،سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی سزائیں کم نہیں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :