سنگاپورکے ایک بڑے بینک نے برطانیہ میں جائیداد کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی

جمعرات 30 جون 2016 17:00

سینگاپور ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) سنگاپور کے ایک بڑے بینک نے برطانیہ میں جائیداد کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

سنگا پور کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یونائیٹڈ اوورسیز بینک کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ برطانوی معیشت بارے غیر یقنی صورتحال اور پاؤنڈ کی قدر میں کمی کے تناظر میں ایسی کسی بھی شخص کو قرضے نہیں دیئے جائیں گے جو برطانیہ میں پراپرٹی کے شعبے میں خریداری میں کوئی دلچسپی رکھتا ہو۔

بیا ن میں کہاگیاہے کہ مارکیٹ کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور جیسے ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی قرضوں کے اجراء کا عمل شروع ہو جائیگا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ فی الوقت عارضی طور پر غیر ملکی پراپرٹی کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔