نمازجمعتہ الوداع اور ریلی یوم القدس کے موقع پر ٹریفک انتظامات مکمل
جمعرات 30 جون 2016 16:47
لاہور۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پرجمعہ کی نمازکے اجتماعات اور ریلی یوم القدس کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،بعد نماز جمعہ اسلام پورہ سے فیصل چوک تک منعقد ریلی سمیت شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقع مساجد کے ارد گرد ٹریفک کی روانی اور نمازیوں کو پارکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 02ایس پیز کی نگرانی میں12 ڈی ایس پیز،106 انسپکٹرز،40 پٹرولنگ آفیسرز اور1928 ٹریفک وارڈنز کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
شہری کسی بھی مدد کیلئے سٹی ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجدمیں شہریوں کی تعداد معمول سے زیادہ ہوتی ہے۔(جاری ہے)
شہر کی اہم مساجد کے باہر نمازیوں کو پارکنگ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے عارضی پارکنگ بھی بنائی گئی ہیں تاکہ آنے والے نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔ انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دورانِ ڈیوٹی اپنا رویہ نہایت مہذب اور شائستہ رکھیں۔
لاوارث اشیاء اور مشکوک افرادپر بھی کڑی نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو جمعتہ الوداع کے موقعہ پر پریشانی کا سامنا نہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.