پی ایچ پی پروگرام ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ،ایس پی پٹرولنگ

جمعرات 30 جون 2016 16:46

سرگودھا۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء)"گرین پی ایچ پی پروگرام" ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ہر پٹرولنگ پوسٹ پر کم از کم100پودے اور بیٹ ایریا میں500پودے لگائے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن محمد ناصر سیال نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چونکہ پودے اور درخت فضائی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیٹ ایریاز اور پوسٹوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں لہذا ہر پوسٹ پر100اور بیٹ ایریا میں500پودے لگائے گئے ہیں اور ہر پوسٹ انچارج کو ہدایت کی گئی ہے کہ پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ درخت سیلابی بارشوں میں زمینی کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں ۔اس لئے ہم سب کو بھی چاہئے کہ زیادہ پودے لگائیں تاکہ فضائی آلودگی ختم کی جا سکے۔