کپاس کے کھیتوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، ڈاکٹر صغیر

جمعرات 30 جون 2016 16:45

فیصل آباد۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) کپاس کی پیداوار کو نقصان سے بچانے کے لئے کھیتوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔بارش کا پانی کھیت میں 24گھنٹے سے زائد دیر تک جمع رہے تو فصل کی نشوو نما رک جاتی ہے جبکہ 48گھنٹے تک پانی جمع رہنے پر پودے مرجھانا شروع کر دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ڈائریکٹر شعبہ کپاس ڈاکٹر صغیر احمد نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل کو زیادہ پانی کے نقصان سے بچانے کے لئے کھیت میں کھڑا پانی کسی خالی نچلے کھیت میں نکال دیں اور اگر قریب کماد یا چارے کی فصل ہو تو پانی اس کھیت میں ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پانی کپاس کے کھیت سے باہر نہ نکالا جا سکتا ہو تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ پانی کی وجہ سے پودوں کی جڑیں کام کرنا بند کر دیتی ہیں اس لئے اگرفصل پیلی ہو جائے تو پانی نکالنے کے بعد زمین وتر آنے پر یوریا کا دو فیصد محلول بنا کر سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :