دبئی: عید الفطر کی چھٹیوں میں تمام گاڑیوں کے لیئے چھ دن پارکنگ فری ہو گی: آرٹی اے

جمعرات 30 جون 2016 16:45

دبئی: عید الفطر کی چھٹیوں میں تمام گاڑیوں کے لیئے چھ دن پارکنگ فری ہو ..

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے) نے دبئی میں تمام پیڈ پارکنگ عید الفطر کی چھٹیوں میں فری کر دیں ہیں. ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کواپریٹو اینڈ کمیونیکیشن آرٹی اے سروسز مسز معوضاالمری نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات میں کسٹمر سروس سنٹر بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

سوائے فش مارکیٹ اور ملٹی لیول پارکنگ ٹرمینل کے دبئی کے تمام پیڈ پارکنگ زون میں پارکنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔

جبکہ پارکنگ کی فیسوں کا اطلاق 9جولائی سے دوبارہ لاگو کر دیا جائے گا۔ واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں خوشی کے خاص مواقعوں پر سوائے چند جگہوں کے گاڑیوں کی پارکنگ فیس بالکل مفت کر دی جاتی ہے ۔ اسکے علاوہ عید کی چھٹیوں کے دوران کسٹمرز سروس سنٹروں ، کار پا رکنگ، پبلک بسوں، دبئی میٹرو اینڈ ٹرام ،میرین ٹرانسٹ ، ڈرائیونگ انسٹیٹوٹ، اور وہیکل ٹیسٹنگ کے اوقات کا ر کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

دبئی: عید الفطر کی چھٹیوں میں تمام گاڑیوں کے لیئے چھ دن پارکنگ فری ہو ..