نیشنل بینک نے صارفین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کی حد 50 ہزار روپے تک کر دی

جمعرات 30 جون 2016 16:44

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) نیشنل بینک نے صارفین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کی حد 50 ہزار روپے تک کر دی ہے جس سے بینکوں سے رقوم نکلوانے والوں کے لئے بڑی سہولت میسر آئی ہے۔

(جاری ہے)

بینک کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عیدالفطر کے دوران تعطیلات کی وجہ سے بینکوں کی بندش سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو درپیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے خبریں سامنے آنے پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے سٹیٹ بینک کو ہدایت کی تھی کہ وہ بینکوں کو پابند کریں کہ وہ کھاتیداروں کی سہولت کے لئے بینکوں کے اوقات کار بڑھائیں اور اے ٹی ایم میں ہر وقت رقوم کی دستیابی یقینی بنائیں جس پر نیشنل بینک نے صارفین کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے کی حد 20 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی ہے جس سے بینکوں میں روایتی رش میں کمی آئی ہے اور کھاتیداروں نے بینک کی جانب سے اس سہولت کی فراہمی پر بینک انتظامیہ کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :