آخر ی عشرہ میں مسجد الحرام کے ارد گرد قائم ہوٹلوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ

جمعرات 30 جون 2016 16:39

مکہ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) رمضان المبارک کے آخر ی عشرہ میں مسجد الحرام کے ارد گرد قائم ہوٹلوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آخری دس دنوں میں بعض ہوٹلوں کا کرایہ ایک جوڑی کیلئے 70ہزارریال سے لے کر 2لاکھ ریال تک پہنچ جاتاہے ۔ ان ہوٹلوں سے خانہ کعبہ کا نظارہ بآسانی ہو سکتاہے جبکہ وہ ہوٹل جہاں سے خانہ کعبہ نظر نہیں آتا کا 10یوم کا کرایہ 37ہزار ریال سے لے کر45ہزار ریال تک ہے۔حکام کے مطابق ان ہوٹلوں میں زیادہ تر کمرے صاحب ثروت افراد پہلے کی بک کروا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :