مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی روکنے کیلئے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر کنٹرول رومز قائم

جمعرات 30 جون 2016 16:37

سرگودھا۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء)محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت ٹرانسپورٹرز کی طرف سے مسافروں سے زائد کرائے کی وصولی روکنے کیلئے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر کنٹرول رومز قائم کر کے دو چھاپہ مارٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو چاندرات تک مختلف شاہرات پر چیکنگ کر کے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ نامہ سے زائد کرائے کی وصولی کے خلاف کارروائی کریں گی۔

(جاری ہے)

ضلع سرگودہا میں یہ مہم سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی آصف اقبال ملک کی نگرانی میں جاری رہے گی۔آصف اقبال ملک نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایات کی ہے کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ کرایہ نامہ کے مطابق ہی کرایہ وصول کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی اور اس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔