ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کادورہ ڈسٹرکٹ جیل،21 اسیران کی رہائی کا حکم

جمعرات 30 جون 2016 16:36

سرگودھا۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھامحمد عبدالناصر نے سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل چوہدری عبدالغفور انجم ‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس خان وحید خان،ریاض احمد خان اور علی امیر شاہ سول جج سرگودہا میاں زاہد سلیم اور دیگر جیل افسران کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے خواتین وارڈ،جووینائل سیکشن،جیل ہسپتال سمیت دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل سنے،سیشن جج نے جیل انتظامیہ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

با لخصوص جیل میں قائم دورد پاک جس میں روزانہ سینکڑوں اسیران لاکھوں مرتبہ دورد پاک پڑھتے ہیں کی تعریف کی۔دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ سیشن جج نے خواتین وارڈ کی تمام خواتین اور جووینائل وارڈ کے تما م بچوں میں عید کے کپڑے اور دیگر پچاس مستحق قیدیوں میں عید گفٹس تقسیم کئے انہوں نے صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 21 اسیران کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :