صوبائی وزیر صحت نے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نرسنگ اسکولز کے پرنسپلز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 30 جون 2016 16:33

کراچی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے کالج آف نر سنگ جامشورو میں جنرل نرسنگ ڈپلو مہ کے شعبہ میں ہو نے والے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کے باعث 11 نرسنگ اسکولز کے قائم مقام پرنسپلز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ 4 پرنسپلز کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو سفارش کی گئی ہے۔

جن 17 گریڈ کے افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں قائم مقا م پر نسپل نرسنگ کالج بدین فضل دین کیر یو، قائم مقام پر نسپل اسکول آف نرسنگ (فیمیل) نوابشاہ میل، قائم مقام پر نسپل اسکول نرسنگ (فیمیل) لمز حیدرآباد شا ہین، قائم مقام پرنسپل غلام محمد مہر نرسنگ اسکول آف سکھر سلامت بلوچ، قائم مقا م پرنسپل اسکول آف نرسنگ سا نگھڑ نگہت پر وین، قائم مقام پرنسپل اسکول آف نرسنگ لا ڑکانہ نرگس شیخ، قائم مقام پرنسپل اسکول آف نرسنگ حیدرآباد عمران سلیم، قائم مقام پرنسپل اسکول آف نرسنگ کرا چی شمیم اشتیاق، قائم مقام پرنسپل اسکول آف نرسنگ میرپور خاص مقبولہ پر وین، قائم مقام پرنسپل اسکول آف نرسنگ شکارپور غلام مصطفی شیخ اور اسکول آف نرسنگ لیاقت آباد کرا چی کے غلام اللہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ 18 گریڈ میں پرنسپل اسکول آف نر سنگ خیر پور غلام فاطمہ کو شوکاز نوٹس کے اجراء کے لئے چیف سیکریٹری سندھ جبکہ گریڈ 20کے افسرا ن ڈائریکٹر نرسنگ سندھ ثر یا میمن، پرنسپل اسکو ل آف نر سنگ کورنگی کرا چی خالدہ پر وین اور پر نسپل اسکول آف نرسنگ لیاری کراچی مسرت پر وین کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے سفارش کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتا ب حسین ڈہر نے ڈائریکٹر نرسنگ اسکول کو معطل کر نے کی بھی سفارش کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غلط کاموں میں ملو ث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :