کوسٹ گارڈز کی کاروائیاں غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 53افراد گرفتار کر لئے

جمعرات 30 جون 2016 16:33

کراچی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے دوران چیکنگ جھنڈا پوسٹ پیشکان اور جیوانی (بلوچستان) سے مختلف گاڑیوں اور بسوں سے 53 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اور بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشیش کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے بعد تمام افراد کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا ہے۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ کاروائیاں ملک کے مختلف علاقون میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب اور تارکین وطن کی طرف سے ملک کی سرحد کو بغیر کیس قانونی دستاویزات کے عبور کرنے واقعات میں ممکنہ اضافہ کے پیش نظر پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کے دوران کی ہے۔

متعلقہ عنوان :