کوہلومیں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص زخمی

جمعرات 30 جون 2016 16:33

بارکھان۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) کوہلوکے مین بازارمیں ایک گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوہلوکے مین بازار پی ایس او پیٹروپمپ کے قریب ایک گاڑی میں اچانک دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں گہرام خان زخمی ہوگئے ۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر زخمی کومقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔پولیس اورسیکورٹی نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔