کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر بھر میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب اور دیگر اقدامات کو جلد مکمل کیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری

جمعرات 30 جون 2016 16:32

کوئٹہ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کوئٹہ شہر بھر میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب اور پراجیکٹ میں شامل دیگر اقدامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں چودہ سو سے زائد کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکینرز کی تنصیب کے علاوہ دیگر اقدامات بھی شامل ہیں اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کی نشاندہی اور گرفتاری ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :