کوئٹہ میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 دہشت گرد ہلاک

جمعرات 30 جون 2016 16:32

کوئٹہ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم بتایاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق گزشتہ روز ڈبل ر وڈ کوئٹہ پر چار اہلکار وں شہادت کے بعد ایف سی اہلکاروں نے سریاب کے علاقے میں دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہواجس کے نتیجے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہلاک دہشت گرد پولیس اورسیکورٹی فورسز پرہونے حملوں میں ملوث تھے ۔ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔