دنیا کا 192 کلو گرام وزن کا حامل موٹا ترین 10 سالہ بچہ ، سیاحوں‌کی توجہ کا مرکز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 16:07

انڈونیشیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : انڈونیشیا کے صوبہ جاوا کا رہائشی ایک 10 سالہ بچہ غیر معمولی طور پر وزنی اور موٹا ہے۔ آریا پرمانا نامی اس بچے کا وزن 192 کلو گرام ہے جبکہ اس کی روزانہ کی خوراک میں 5 وقت کا کھانا شامل ہے جس میں گائے کا گوشت، چاول ، سوپ ، مچھلی اور دیگر کھانے شامل ہیں۔ آریا نے اپنے موٹاپے کی وجہ سے اسکول جانا بھی چھوڑ دیا کیونکہ چند ہی زینے چڑھنے کے بعد آریا ٹھیک سےسانس لینے کے قابل نہیں رہتا تھا۔

(جاری ہے)

آریا کو اپنے بڑھے ہوئے وزن کے پیش نظر نقل و حرکت اور سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آس پاس کے علاقوں کے لوگ بالخصوص آریا کو دیکھنے کے لیے اس کے علاقہ کا رخ کر تے ہیں جبکہ آریا کو دنیا کا سب سے زیادہ موٹا بچہ کہا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں آریا نے روزہ رکھنے کی کوشش تو کی لیکن معدے میں ہونے والی ناقابل برداشت درد کی وجہ سے وہ اپنا روزہ پورا نہ کر سکا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے موٹاپے کو جان لیوا قرار دئے جانے کے بعد آریا کے والدین نے اس کو مناسب ڈائیٹ دینا شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :