پاکستان ریلویز نے سبی کموست سٹیشن کی بحالی پرکام شروع کردیا

جمعرات 30 جون 2016 16:07

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) پاکستان ریلویز نے سبی کموست سٹیشن کی بحالی کاکام شروع کردیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق منصوبے پر نیشنل لاجسٹک سیل کے تعاون سے کام کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

سبی ، برونائی ، کموست سیکشن میں ٹریک کے علاوہ 8 پل بھی ہیں جن کی مرمت و بحالی کے کام کیاجارہاہے ۔واضح رہے کہ سیکشن پر گزشتہ 10سال سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے ۔ سیکشن کی بحالی سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔ سیکشن پر 8ریلوے سٹیشن موجود ہیں اور یہ 133کلومیٹر پر محیط ہے۔

متعلقہ عنوان :