جدہ: سعودی شہری موبائل مارکیٹ میں بہتر آمدنی کے خواہاں

جمعرات 30 جون 2016 16:06

جدہ: سعودی شہری موبائل مارکیٹ میں بہتر آمدنی کے خواہاں

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): وزارتِ عمل کی طرف سے موبائل فون مارکیٹ میں سعودی شہریوں کو ملازمتیں دینے کے اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں ۔ سعودی شہری اپنے تجربے جبکہ دوکاندار اپنی کم آمدنی کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔سعودی شہری جو اس کام میں نئے آئے ہیں ۔ وہ چاہ رہے ہیں کہ ان کو جلد از جلد تجربہ آجائے جس کے بعد اپنی دوکانیں بنا کر خوب آمدنی کمائیں .ایک سعودی دوکاندار نے کہا کہ وزارتِ عمل کے احکامات کے مطابق اس نے 8سعودی جبکہ چار غیر ملکی شہری رکھے ہوئے ہیں۔

جبکہ ایک اور دوکاندار نے کہا کہ غیر ملکیوں کے جانے سے موبائل کی دوکانوں کے کرایوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ پہلے ایک ٹیبل کا کرایہ 9000ریال تھا جو کہ کم ہو کر 4000ریال پر آگیا ہے ۔اگر روزانہ کی کمائی کا اندازہ لگایا جائے تو وہ 700سے 900ریال بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی شہری چاہ رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد موبائل رپئیرنگ اور موبائل مارکیٹ سے متعلق کام سیکھ لیں تا کہ اپنی دوکانیں اور کام شروع کر سکیں۔

سعودی دوکاندار نے نے کہا کہ اس کے پاس چار افراد کام کرتے ہیں اور وہ سارے کے سارے سعودی شہری ہیں ۔ اس کے مطابق وزارتِ عمل نے سعودی شہریوں کو رکھنے کا قانون بنا کر بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ۔دوکاندار نے کہا کہ اس کا خواب تھا کہ وہ اپنی موبائل کی دوکان بناتا ۔ اور آخر کا ر کرایوں میں کمی ۔ غیرملکیوں کے جانے سے اس کو دوکان حاصل کر نے اور بنانے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی ۔