لاہور پو لیس نے ٹریول ایجنسی کے مالک کے ساتھ اڑھائی کروڑ روپے کا فراڈ کرنے پر خاتون سمیت1شخص کو گر فتار کر لیا

جمعرات 30 جون 2016 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) لاہور پو لیس نے ٹریول ایجنسی کے مالک کے ساتھ اڑھائی کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے جنرل منیجر اور اکانٹنٹ کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کلمہ چوک میں واقع ٹریول ایجنسی کے مالک ممتاز چیمہ کے اکانٹس سے سال 15-2014میں اڑھائی کروڑ روپے نکلوا کر اپنے شوہرکے اکا ؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے انکی سابق جی ایم آمنہ احمد اور اکانٹنٹ عبدالستار کو گرفتارکرلیا ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعل سازی سے ممتاز چیمہ کے اکانٹ سے رقم نکلوائی اور بعدازاں کلمہ چوک میں اپنی ٹریول ایجنسی قائم کرلی ۔

گلبر گ انویسٹی گیشن پولیس نے آمنہ احمد اور عبدالستار کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :