چیف جسٹس سپریم کورٹ کی عبدالستار ایدھی کی عیادت ، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جلد صحت یابی کی دعا

جمعرات 30 جون 2016 15:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایدھی ہوم میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ۔ چیف جسٹس نے ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مشیر عالم بھی موجود تھے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے قوم کی خدمت کرکے دنیا میں نام کمایاہے۔