حکومت کسی دبا ؤ میں نہیں ‘پاناما لیکس سمیت ہر مسئلے کو پارلیمنٹ میں حل کر نا چاہتی ہے‘سردار ایاز صادق

جمعرات 30 جون 2016 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) قائم مقام صدر و سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت کسی دبا ؤ میں نہیں ‘پاناما لیکس سمیت حکومت ہر مسئلے کو پارلیمنٹ میں حل کر نا چاہتی ہے‘ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے‘دھر نوں کے دوران پارلیمنٹ پر حملے ہوئے ‘ پارلیمنٹ عوام کی ترجمان ہے اور اس کی خواہشات کے مطابق کام کررہی ہے،ملک کو درپیش ہر مسئلے کے حل کر نا چاہتی ہے ‘ پارلیمانی امور سے متعلق کوئی لا کالج تعلیم نہیں دے رہا،پارلیمانی امور سے متعلق کورسز پڑھائے جانے چاہئیں جس کیلئے نیا سٹا ف بھرتی کیاجائے‘ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلق مضبوط نہیں ہو ں گے،مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ سے 22ویں آئینی ترمیم کے ذریعے منظور کی گئی اورپاکستانی پارلیمنٹ کو دنیاکی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے‘پارلیمنٹ کی 32قائمہ کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی امور سے متعلق کوئی لا کالج تعلیم نہیں دے رہاپارلیمانی امور سے متعلق کورسز پڑھائے جانے چاہئیں جس کیلئے نیا سٹا ف بھرتی کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی ترجمان ہے اور اس کی خواہشات کے مطابق کام کررہی ہے،ملک کو درپیش ہر مسئلے کے حل کیلئے پارلیمنٹ کا فورم ہی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی دبا میں نہیں ہے‘پاناما لیکس سمیت حکومت ہر مسئلے کو پارلیمنٹ میں حل کر نا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلق مضبوط نہیں ہو ں گے،مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور پاکستان نے ہمیشہ کشمیر یوں کی آزادی کی تحر یک کو مکمل سپورٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور سپیکر ہمیشہ غیر جانبدارای کامظاہرہ کیاہے2014میں قومی اسمبلی نے سٹاف کورس متعارف کرایااور قومی اسمبلی میں تمام تعیناتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریع کی جاتی ہیں اورپاکستانی پارلیمنٹ کو دنیاکی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کی 32قائمہ کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی آپر یشن ضر ب عضب کی وجہ سے بہت زیادہ کا میابیاں ملیں ہیں اور ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھر نوں کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا اور پاناما لیکس سمیت حکومت ہر مسئلے کو پارلیمنٹ میں حل کر نا چاہتی ہے کوئی بھی مسئلہ سڑ کوں پر احتجاج کر نے سے حل نہیں ہو سکتا بات چیت سے ہی مسائل حل ہو تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے میں حکومت نے مکمل نیک نیتی کا ثبوت دیا ہے اور انتخابی اصلاحات کیلئے 22ویں آئینی ترمیم منظورکی گئی ہے