یونی لیور کے شراکت دار 'doctHers' کے ساتھ پاکستان میں صحت کی بہتری کیلئے تشخیص

جمعرات 30 جون 2016 15:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) لائف بوائے اور doctHers کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ پاکستان میں صحت کی بہتری کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔ اس کا اعلان آج doctHers کی کامیابی کے موقع پر کیا گیا جنہوں نے تیسرے یونی لیور سسٹین ایبل لیونگ ینگ انٹرپرینر کا ایوارڈز جیتا ہے اور یہ ایوارڈ اس سال یونی لیور اور یونیورسٹی آف کیمبرج انسٹی ٹیوٹ برائے سسٹین ایبلٹی لیڈر شپ نے دئیے۔

doctHers کا مقصدپاکستان میں عدم پریکٹس کردہ خواتین ڈاکٹرز کو ابتدائی اور ثانوی طور پر بالخصوص دیہی آبادیوں میں صحت کی بہتری کیلئے روشناس کرانا ہے تاکہ ویڈیو کے ذریعے وہ اپنے گھروں میں اس کا عمل دیکھ سکیں۔ مئی 2015ءء سے doctHers نے بالواسطہ 15000 زندگیاں کلینکل سروسز کے ذریعے، 100,000 زندگیاں بلاواسطہ کمیٹی کے توسط سے کام کیا جس میں 15 ڈاکٹرز ، 6 نرسز اور 5 اسپیشلسٹ کا تقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لائف بوائے نے ہینڈ واشنگ اور پاکستان میں صحت کی تعلیم کے توسط سے زندگیاں بچانے کا عہد کیا ہے ۔ یہ شراکت داری لائف بوائے اور doctHers کے مابین نئی بننے والی ماؤں کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے صحت کے ضامن ہیں اور باقاعدگی سے صابن کے ساتھ ہینڈ واشنگ کے ذریعے کئی امراض سے بچا جاسکتا ہے اس کا مقصد انفیکشن اور ڈائریا اور نمونیا بالخصوص بچوں میں پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

لائف بوائے doctHers کے اضافہ کی وجہ سے ملک میں دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو بھی سہولت فراہم کرے گا۔ شازیہ سید، چیئرپرسن اور چیف ایگزیکیٹیو یونی لیور پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ میں doctHers کی ینگ انٹرپرینر ایوارڈز میں کامیابی پر مبارک باد دیتی ہوں جوکہ صحت کے حوالے سے بہتری کی کوششوں کے طور پر دیا گیا ۔ لائف بوائے اور doctHers کے مابین شراکت داری کا مقصد اس میدان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین ڈاکٹرز کو لانے کیلئے سپورٹ کرنا ہے ان کا یہ مقصد غریب آبادیوں میں رہنے والے محروم لوگوں کو اعلیٰ صحت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر سارہ سعید، کو فاؤنڈر، doctHers نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تقریباً 5000ہزار آبادیاں جوکہ اعلیٰ صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ، ان کوششوں کا مقصد ان آبادیوں تک پہنچنا ہے تاکہ پاکستان میں موجودہ صحت کے حوالے سے تبدیلی لائی جاسکے۔ ینگ انٹرپرینر ایوارڈز اور لائف بوائے کے ساتھ ہماری شراکت داری اس ملک میں رہنے والے آٹھ ملین افراد کی بہتری کیلئے اہم پیش رفت ہوگی۔

ینگ انٹرپرینر ایوارڈز جوکہ یونی لیور کی کوششوں کا حصہ ہے اس حوالے سے 17 یونائیٹڈ نیشن کے اہداف مکمل کئے ہیں اور اس حوالے سے عالمی طور پرزبردست چیلنجز کا مقابلہ بھی کیا ہے۔ سال 2015ءء میں 927 انٹرپرینر 99 ممالک سے اس ایوارڈ میں شامل ہوئے لیکن doctHers اس ایوارڈز کے لئے منتخب ہوئے تھے اور بالآخر حتمی طور پر پروگرام کومکمل کیا۔

متعلقہ عنوان :