علی پور ، 2موٹر سائیکلیں کوچ کی زد میں آ گئیں، 3 افراد جاں بحق ، 2شدید زخمی

جمعرات 30 جون 2016 15:52

علی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) ملتان روڈ پر خان نالہ کے قریب 2موٹر سائیکلیں کوچ کی زد میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو ملتان روڈ پر خان نالہ کے قریب دو موٹرسائیکلیں کوچ کی زد میں آ گئی ہیں ، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :