دریا دلی کی ایک اور مثال، کراچی کا موٹر سائیکل مکینک روزانہ کی بنیاد پر دن بھر کی کمائی سے مسافروں‌کے افطار کا انتظام کرنے میں‌مصروف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 15:48

دریا دلی کی ایک اور مثال، کراچی کا موٹر سائیکل مکینک روزانہ کی بنیاد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : کراچی میں پی آئی بی کالونی میں رہنے والا ایک موٹر سائیکل مکینک اپنی دن بھر کی کمائی سے روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کے لیے افطار کا انتظام کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دریا دل موٹر سائیکل مکینک یاسر دن بھر کی کمائی ، خواہ وہ کم ہو یا زیادہ اللہ کی راہ میں خرچ کر دیتا ہے۔ یاسر کا کہنا ہے کہ ہمت مرداں تو مدد خدا ۔

(جاری ہے)

یاسر نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر افطار کے انتظام پر 3 سے 4 ہزار روپے کا خرچ آتا ہے۔ افطار کے وقت یاسر کا سجایا گیا دسترخوان مسافروں سے بھر جاتا ہے۔ یاسر کے ساتھ کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یاسر اتنا کماتا نہیں جتنا اللہ کی راہ میں لُٹا دیتا ہے۔ یاسر کی اس کاوش اور اللہ کی راہ میں اپنی کمائی وقف کر کے انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے کو اہل علاقہ اور اب تو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب سراہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :