”تحفظ ارض حرمین الشریفین کانفرنس“کل لاہور میں ہوگی

جمعرات 30 جون 2016 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان علماء کونسل لاہورکے زیر اہتمام انتہاپسندی ،دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور ارض حرمین الشریفین کے دفاع و سلامتی اور الاقصیٰ کی آزادی کے لئے ”تحفظ ارض حرمین الشریفین کانفرنس“کل ( جمعہ ) یکم جولائی بوقت: 12:30 بجے دن جامع مسجدنہر والی جلو موڑ لاہور میں ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل کے قائدین کے علاوہ دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔ کانفرنس کے بعدارض حرمین الشریفین کے دفاع و سلامتی اور الاقصیٰ کی آزادی کیلئے مظاہرہ بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :