مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 49واں یوم وفات 9جولائی کو منایا جائیگا

جمعرات 30 جون 2016 15:47

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 49واں یوم وفات 9 جولائی کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ انہوں نے 9 جولائی 1967ء کو 74 برس کی عمر میں وفات پائی۔

(جاری ہے)

محترمہ کے یوم وفات کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ، تحریک پاکستان شعبہ ہائے خواتین اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی محافل، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا اس روز ریڈیو ‘ٹی وی خصوصی پروگرام نشر کرینگے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کرینگے ۔جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ جدوجہد سمیت ملک و قوم کیلئے انکی گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔