دبئی: راہ گیروں کو لوٹنے والے چار پاکستانی گرفتار

جمعرات 30 جون 2016 15:36

دبئی: راہ گیروں کو لوٹنے والے چار پاکستانی گرفتار

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): دبئی کی مقامی عدالت میں راہگیروں سے موبائل ، نقدی ، قیمتی اشیاء لوٹنے والے چار پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق چار پاکستانی شہریوں پر الزام تھا کہ وہ ویرانے میں راہ گیروں کو اسلحے کے زور پر موبائل فون ، نقدی ، اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔ یہ چار رکنی گروہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب بھی تھا۔

پولیس اہلکارنے عدالت میں بتایا کہ چاروں پاکستانی شہری مختلف جگہوں پر کام کرتے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن واردات کے دن تمام ایک جگہ اکھٹا ہو جاتے تھے۔ایک شہری نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی کہ اسے ایک ویران سڑک پر چار افراد نے لو ٹ لیا ہے ۔ جبکہ ان افراد نے اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی تھی۔تحقیقات کے بعد پولیس نے پہلے گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کیا اس کے بعد اس نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کا نام بھی بتا دیئے۔پولیس نے مذکورہ تینوں افراد کو الریفاء کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ تینوں افراد نے بھی دوران تفتیش مختلف وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ عدالت نے چاروں ملزمان کے خلاف فیصلہ 21 جولائی تک ملتوی کر دیا ہے۔