لاہور کی مقامی عدالت نے شہری کے قبضے سے برآمد ہونے والے دو نایاب ہرن چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 جون 2016 15:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون۔2016ء) لاہور کی کینٹ کچہری میں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے گرفتار دونوں نایاب ہرنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کے قانونی مشیر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سجاد نامی شہری نے سندھ کے علاقے روہڑی سے ان ہرنوں کو فروخت کرنے کی غرض سے لاہور منتقل کیا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ نایاب ہرن کسی شخص کی ذاتی ملکیت میں نہیں رکھے جا سکتے لہذا ان ہرنوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے۔جس پر عدالت نے شہری کے قبضے سے برآمد ہونے والے دو نایاب ہرن چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :