جدہ: خادمائیں بچوں پر والد سے زیادہ تشدد کرتیں ہیں: رپورٹ

جمعرات 30 جون 2016 15:13

جدہ: خادمائیں بچوں پر والد سے زیادہ تشدد کرتیں ہیں: رپورٹ

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غیر ملکی خادمائیں ، سعودی بچوں پر والدین خاص طور پر والد سے زیادہ تشدد کرتیں ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں پر تشدد کے موضوع پر ہونے والی تحقیق ” بچوں کے خلاف تشدد میں خاندانوں کے رہائشی ماحول کا کردار“ میں یہ بات واضع ہوئی ہے کہ بچوں کے والد اتنا سختی یا تشدد نہیں کرتے جتنا غیر ملکی گھریلو خا دمائیں کرتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق گھریلو خادماؤں کی طرف سے بچوں پر تشدد کی شرح39.3فیصد رہی لیکن جبکہ والد کی طرف سے بچوں پر تشدد کی شرح 35.7فی صد رہی۔ والد کی دوسری بیوی یا سوتیلی ماؤں کی طرف سے بچوں پر تشدد کی شرح 2.8فیصد رہی جو کہ انتہائی کم شرح ہے ۔ تشدد کی وجہ سے گہرے زخم،پڑھائی میں مشکلا ت پیش آنا، سائیکلوجیکل اثر اندازی، اور بچوں میں سماجی طور پر غلط فہمیاں پیدا ہونا شامل ہیں۔

جدہ: خادمائیں بچوں پر والد سے زیادہ تشدد کرتیں ہیں: رپورٹ