مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر مذاکرات ناممکن ہیں،فوزیہ نسرین

جمعرات 30 جون 2016 15:09

اسلام آباد ۔ 30جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) سابق سفیر فوزیہ نسرین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر مذاکرات ناممکن ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے انعقاد میں تاخیری حربے استعمال کیے ہیں ۔ انھوں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ عالمی طاقتوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہے تاہم صورتحال اس کے بر عکس ہے۔ فوزیہ نسرین نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے لئے خلوص سے کوششیں کی ہیں لیکن بھارت نے ان کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔